روز کا قصہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ہر گھڑی کا جھگڑا۔  میرے مرنے کی خبر سن کے کیا خوب ہوا روز کا قصہ گیا روز کی تکرار گئی      ( ١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٢٣٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'روز' کے ساتھ سنسکرت حرف اضافت 'کا' کے ساتھ عربی اسم 'قصہ' لگانے سے مرکب 'روز کا قصہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٤ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر